جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ویڈیو: مدیحہ امام کا بھارتی سسرال میں پُرتپاک استقبال

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مدیحہ امام کا بھارتی سسرال میں پُرتپاک استقبال کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

اداکاری سے دھوم مچانے والی اداکارہ مدیحہ امام نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر اور ویڈیو شیئر کی جس میں انکے سسرال میں استقبال کی جھلکیاں شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syeda Madiha Imam (@madihaimam)

- Advertisement -

تصاویر و ویڈیو میں اداکارہ مدیحہ کو سیاہ لباس میں ملبوس رنگین اور خوبصورت پھولوں کے جھرمٹ کے درمیان پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syeda Madiha Imam (@madihaimam)

دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی ایک ویڈیو گردش کرتی دکھائی دی جس میں مدیحہ امام اپنے شوہر موجی بسر کے ہمراہ اپنے سسرال میں انٹر ہورہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ مدیحہ امام کا استقبال ان کے شوہر موجی بسر کے چچا نے کیا، انہوں نے ہندی میں کہا کہ ’جب بھی ہم پوجا کرتے ہیں تو بارش ہوتی ہے، اور بارش اب شروع ہو چکی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مدیحہ بہت نصیبوں والی ہیں‘۔

واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مدیحہ امام مئی 2023 میں موجی بسر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں