شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مدیحہ امام نے انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کردیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مدیحہ امام نے نئی تصاوری شیئر کیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
تصویر میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جبکہ مدیحہ نے مہرون رنگ کا مشرقی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
مدیحہ امام کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 10 لاکھ سے زائد ہے وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
گزشتہ ماہ بھی انہوں نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ مدیحہ امام اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں سمیت متعدد ڈرامہ سیریل میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔