ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

مدینہ منورہ میں گرد آلود تیز ہوائیں، محکمہ موسمیات کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بدھ کو مدینہ منورہ میں گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کے سبب حد نگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مدینہ منورہ میں گرد آلود ہواؤں کی رفتار 40 کلو میٹر فی گھنٹہ سے 49 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔ ’تیز ہوا اور گرد کی وجہ سے حد نگاہ کافی حد تک متاثر رہے گی‘۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ المہد، بدر، وادی الفرع، ینبع اور الرایس متاثر ہوسکتے ہیں جہاں مذکورہ کیفیت شام 6 بجے تک برقرار رہے گی۔

- Advertisement -

محکمہ کا مزید کہنا تھا کہ اسی طرح کی کیفیت تبوک میں ہوگی جہاں الوجہ اور املج سب سے زیادہ متاثر ہوں گے،مکہ مکرمہ، جدہ اور جازان میں درجہ حرارت 30 ڈگری جبکہ سکاکا اور حائل میں 4 سینٹی گریڈ رہے گا۔

دوسری جانب امریکی ریاست کیلیفورنیا میں طوفانی بارشوں سے بڑی تباہی مچ گئی ہے، درخت گرنے سے کم از کم 3 افراد ہلاک ہو گئے، جب کہ طاقت ور طوفان سیلاب، مٹی کے تودے گرنے اور بجلی کی بندش کا باعث بنا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں طوفانی بارشوں سے تباہی مچ گئی ہے، شہر لاس اینجلس میں موسلادھار 8 انچ بارش ہوئی، اور بارش کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، جہاں متعدد علاقے پانی میں ڈوب گئے۔

ابوظہبی ٹریفک پولیس نے انتباہ جاری کردیا ۔۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ طوفان ایک ”ماحولیاتی دریا“ کے اثر کی وجہ سے آیا ہے، جس میں ہوتا یہ ہے کہ پانی ہوا میں بخارات بن جاتا ہے، جسے ہوا لے کر چلنے لگتی ہے اور آسمان میں اس سے بہتی ہوئی لمبی دھاریں بن جاتی ہیں، بالکل اسی طرح جیسے زمین پر دریا بہتے ہیں۔ سست رفتاری سے چلنے والا یہ طوفان دو ہفتوں میں کیلیفورنیا سے ٹکرانے والا دوسرا ماحولیاتی دریا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں