بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

کیا آپ اس پھل کی افادیت سے آگاہ ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

قدرت کی تخلیق کردہ کوئی بھی چیز بے فائدہ نہیں ہوتی وہ بیماریوں سے لڑنے کے لئے اپنے اندر مختلف خصوصیات رکھتی ہیں، ان میں جنگلی جلیبی بھی شامل ہے۔

یہ ایک پھل ہے جو نظر آنے میں جلیبی کی طرح لگتا ہے، اسی لئے اسے جنگل جلیبی کہتے ہیں، جنگل جلیبی کا دوسرانام گنگا املی بھی ہے، اسے نہ صرف کچا کھایا جاتا ہے بلکہ اسے ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے اور اس کے بیجوں سے تیل بھی نکالا جاتا ہے۔

مٹر کے خاندان سے تعلق رکھنے والایہ پھولدار پودا ایک خود رو پودا ہے جو وسطی امریکا، بحر الکاہل کے ساحل اور میکسیکو کے ملحقہ پہاڑی علاقوں کے علاوہ فلپائن، منیلا میں بھی پایا جاتا ہے۔تاہم اب تھائی لینڈ اور جنوبی ایشیا کے ممالک میں بھی پایا جاتا ہے۔

جنگل جلیبی پھل کے فائدے

قد لمباکرنے کے لئے
دو عدد جنگل جلیبی کا گودا ، دو عدد انجیر ، پودینے کے چند پتے ، شہد ایک چمچ ،کلونجی ایک چٹکی ، پانی میں بھگوئے ھوئے خشک آلوبخارے ایک سے دو عدد ان سب کو ملا کر تھوڑا پانی ملاکربلینڈ کرکے پی لیں۔اس مشروب کو ہفتے میں تین سے چار بار استعمال کر سکتے ہیں۔

رفع کالی کھانسی
دیسی گھی دوچمچ لے کرجنگل جلیبی کے گودے کا سفید حصہ سات عدد کسی فرائی پین میں یا توے پر بھون کر جلا لیں اور پھر چھلنی سےچھان کررکھ لیں، صبح شام اسے دوچمچ شہد میں ملاکراس آمیزے کاایک چمچ قہوے میں ملاکر پی لیں۔

گھبراہٹ اوربے چینی دور کرے

ایک گلاس پانی میں ایک چمچ جنگل جلیبی کے گودے کا پیسٹ ملاکر دوگھنٹے کے لئے رکھ دیں اسکے بعد پی لیں۔

متلی اورقے ختم کرنے میں معاون

ایک کپ پانی میں ایک چمچ جنگل جلیبی کا پسا ہوا گودا اورپودینے کی دس پتیاں ڈال کرایک سے دو ابال آنے پر چھان کر پی لیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں