عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے میڈرڈ ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔
نوواک جوکووچ کا فائنل میں مقابلہ برطانیہ کے اینڈی مرے سے تھا۔ جوکووچ نے کھیل کا شاندار آغاز کیا اور پہلا سیٹ چھ دو سے جیت کر برتری حاصل کرلی۔
دوسرے سیٹ میں مرے نے کم بیک اور3-6 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا۔
تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں جوکووچ نے مرے کی ایک نہ چلنے دی اور عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 3-6 سے میچ اپنے نام کرلیا۔ جوکووچ کا میڈرڈ میں دوسرا اور رواں سال کا پانچواں ٹائٹل ہے۔