پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

مدین : قرآن کی بے حرمتی کے الزام میں سیاح کو جلانے والے 3 ملزم منشیات فروش نکلے

اشتہار

حیرت انگیز

سوات : قرآن کی بے حرمتی کے الزام میں سیاح کو جلانے والے تین ملزم منشیات فروش نکلے، ملزموں نے ایک سیاح کو قتل کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مدین میں قرآن مجید کی توہین کے نام پر ایک شخص کو قتل کرنے کے کیس کی تحقیقات کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ویڈیوز کے ذریعے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے، ان میں سے تین ملزمان منشیات فروش ہیں ، جن کا ریکارڈ پولیس کے پاس موجود ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ یہ منشیات فروش بدنام زمانہ ڈیلران ہے ان تین میں ایک ملزم آئس اور دو چرس فروخت کرتے ہیں ، یہ تنیوں ان لوگوں میں شمال ہیں جنہوں نے قرآن مجید کی توہین کے نام پر سیاح کا قتل کیا تھا اور بعد میں اس کی لاش جلائی تھی۔

- Advertisement -

دوسری جانب سانحہ مدین کے زیر تفتیش ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی مقامی عدالت نے 30روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا ہے جہاں پر ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

مزکورہ تمام ملزمان پرسوات میں گھیراؤ جلاؤ اور ایک شخص کو توہین عدالت کے مبینہ ملزم کو قتل کرنے کا الزام ہے، زیر تفتیش ملزمان کو 3جولائی کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے 20 کو سوات میں لوگوں نے توہین قرآن کے الزام میں ایک سیاح کو تھانے سے نکال کرتشدد کانشانہ بنایا اور زندہ جلا ڈالا تھا جبکہ مشتعل ہجوم نے تھانے کو بھی آگ لگادی تھی، بعد ازاں پولیس نے تیس افراد کو گرفتار کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں