تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خالی عمارتوں پر قبضے کیلئے مافیاز سرگرم، بھارتی پولیس بےبس

نئی دہلی : بھارت میں قبضہ مافیا نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا، خالی عمارتوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف پولیس بھی کارروائی کرنے سے قاصر نظر آتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے ساحلی شہر ممبئی میں قبضہ مافیا کی ایک اور واردات منظر عام پر آگئی، جے جے مارگ پولیس اسٹیشن سے چند قدم کی دوری پر واقع خالی عمارت پر قبضہ مافیا کے لوگوں نے قبضے کی کوشش کی۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ افراد عمارت کا تالا توڑ کر بلڈنگ میں داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں لیکن لوگوں کی آہٹ سے ملزمان فرار ہوگئے۔

بلڈنگ کے مالک معیض نے پولیس اسٹیشن میں قبضے کی رپورٹ درج کرائی اور واقعے کی فوٹیج بھی جمع کرائی، اس کے باوجود پولیس نے ایف آئی آر درج نہیں کی۔

معیض کی دختر مریم کہتی ہیں کہ ‘یہ ملکیت ہماری ہے اور اس علاقے کو از سر نو تعمیر کرنے کی ذمہ داری مقامی کمپنی ایس بی یو ٹی نے لی ہے۔ حالانکہ اب تک اُن کے اور ایس بی یو ٹی کے درمیان کسی بھی طرح کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا اور معاملہ کورٹ میں زیر سماعت ہے باوجود اس کے انہیں اس طرح کے حالات سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -