اشتہار

مافیا منفی تاثر پھیلا رہا ہے، ہر گز دباؤ میں نہیں آئیں گے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور:‌ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ منظم مافیا معاشرے میں حکومت کے خلاف منفی تاثر کو فروغ دے رہا ہے، واضح کر دینا چاہتا ہوں ہم ہر گز دباؤ میں نہیں آئیں گے، ہمیشہ چیلنجز کا سامنا کیا ہے اور انشااللہ آئندہ بھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی پنجاب کے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ہوئی جس میں اراکین نے متعلقہ حلقوں میں درپیش مسائل کےحل میں مشکلات سےآگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے مشکلات کا ادراک ہے، ملاقات کا مقصد عوام کو درپیش مسائل کےحل کیلئے ہدایات کرنا ہے، ترقیاتی کاموں سےمتعلق کسی علاقےکونظراندازنہیں کیاجائے گا، ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں عوام سے قریبی رابطہ رکھیں اور عوامی مسائل کےترجیحی بنیادپرحل کیلئےکوشاں رہیں۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے صوبائی حکومت، انتظامیہ اور منتخب نمائندگان میں مؤثر میکنزم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے منشور کا بنیادی عنصر کرپشن کا خاتمہ ہے، منظم مافیا معاشرے میں حکومت کے خلاف منفی تاثر کو فروغ دے رہا ہے یہ وہی عناصر ہیں جو گزشتہ دہائیوں سے عوام کو گمراہ کر رہےہیں، جان کر ہرروز افرا تفری کی باتیں کی جاتی ہیں تاہم مثبت انتظامی تبدیلیوں کےذریعے ان عناصر کو ناکام بنایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلی بار بڑے جرائم پیشہ عناصر اور قبضہ مافیا قانون کی گرفت میں آئے، واضح کر دینا چاہتا ہوں ہم ہر گز دباؤ میں نہیں آئیں گے، ہمیشہ چیلنجز کا سامنا کیا ہے اور انشااللہ آئندہ بھی کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو ملک کو تاریخی خسارے کا سامنا تھا، روپے کی قدر مسلسل گر رہی تھی اور ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا تھا، الحمدللہ آج صورتحال تبدیل ہو چکی روپے کی قدر میں توازن آگیا ہے آج دنیا پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئےپرکشش ملک کےطور پر دیکھ رہی ہے۔

عمران خان نے بتایا کہ ڈاووس میں جس طرح پذیرائی ملی ہے اس کی ماضی میں نظیرنہیں ملتی ، ڈاووس میں دنیا کی بڑی سرمایہ کار کمپنیوں کے وفد شریک ہوتے ہیں، سرمایہ کار کمپنیوں نےکہا پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں