جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

نایاب ترین کیس: خاتون کی ناک میں 150 سے زائد لاروں کی پیدائش

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں بیمار خاتون کے ساتھ پیش آئے عجیب وغریب واقعے نے طبی ماہرین کو حیران کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست حیدرآباد کے مقامی اسپتال میں پچاس سالہ خاتون کو کومے کی حالت میں اسپتال لایا گیا، ڈاکٹرز نے فوری خاتون کے مرض کی تشخیص شروع کی۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ خاتون کی میڈیکل ہسٹری کے مطابق وہ کووڈ سے متاثر رہ چکی ہیں اس کے علاوہ وہ میوکورمائکوسس(بلیک فنگس) کا بھی شکار ہوئی، جس کے باعث ان کی ایک آنکھ کو نکال دیا گیا تھا۔

- Advertisement -

ڈاکٹرز کے مطابق خاتون شوگر مریضہ بھی ہیں جس کے باعث ان کے گردے بھی متاثر ہیں۔

تاہم دوران علاج ڈاکٹرز کو اپنی نوعیت کا منفرد مگر انتہائی دل دہلا دینے والا تجربہ ہوا، خاتون کے معائنے کے دوران دماغ کے نیچے میگوٹس (کیڑے/ لاروے) کی موجودگی کا انکشاف ہوا اور یہ عام گھریلو مکھیوں کے تھے۔

ڈاکٹرز نے ان لاروں کو نکالنے سے قبل خاتون مریضہ کی حالت کو مستحکم کیا ماہر نیفرولوجسٹ اور جنرل فزیشن پر مشتمل ایک ٹیم نے ان لاروں کی صفائی کا عمل شروع کیا۔

آخرکار ڈاکٹرز کی محنت رنگ لے آئی اور خاتون کے دماغ سے ڈیڑھ سو کے قریب لاروں کو نکالا، خاتون ابھی روبہ صحت ہے اور اپنی دوسری آنکھ سے دیکھنے کے بھی قابل ہیں۔

ڈاکٹرز کرونا کے بعد بلیک فنگس اور بعد ازاں دماغ میں پیدا ہونے والے لاروے پر نہایت حیران ہیں اور انہوں نے اس معاملے کی ریسرچ بھی شروع کردی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں