منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

خواتین میں جوڑوں کے درد کے خاتمے کیلیے جادوئی پَتّہ

اشتہار

حیرت انگیز

جوڑوں کا درد خواتین میں عام مرض ہے جب کہ سردی میں اس کی شدت بڑھ جاتی ہے لیکن ایک جادوئی پتہ نہ صرف جوڑوں بلکہ سر درد کا بھی علاج ہے۔

یو تو بڑھتی عمر کے ساتھ جوڑوں کا درد ہر دوسرے شخص کو لاحق ہوتا ہے لیکن خواتین میں اس کی شکایت زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ گھریلو کام کاج کی زیادتی کے ساتھ دیگر عوامل بھی ہیں۔ اس مرض کا شکار خواتین اس سے چھٹکارے لیے کئی جتن اور علاج پر بھاری رقم خرچ کرتی ہیں لیکن ایک عام مگر جادوئی تاثیر والے پتے میں جوڑوں کے علاج چھپا ہے۔

معروف ہربلسٹ ڈاکٹر عیسیٰ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں خواتین اور لڑکیاں وٹامن ڈی اور کیلشیئم کی کمی کا شکار ہوتی ہیں جس کا نتیجہ جوڑوں کے درمیان پائے جانے والے مادے میں کمی ہوجانے کی صورت نکلتا ہے۔ اس مرض میں ہڈیاں کمزور اور درد کرنے لگتی ہیں.

- Advertisement -

تاہم اس کا علاج انہوں نے جادوئی تاثیر رکھنے والے ایلوویرا میں بتایا ہے۔

ڈاکٹر عیسی کے مطابق ایک چمچ ایلو ویرا کا گودا روزانہ کھانے سے اس تکلیف سے نجات ملتی ہے اور ہڈیاں بھی مضبوط ہوتی ہیں اس کے علاوہ شوگر کے مریض ایک چمچ ایلو ویرا ایک گلاس پانی میں ڈال دیں اور 3 سے 4 بھنڈی بھی ڈال کر رات بھر کے لیے چھوڑ دیں. صبح نہار منہ یہ پانی پی لیں.

صرف یہی نہیں بلکہ اگر کسی کو سر درد کی بہت زیادہ شکایت رہتی ہے تو ایک پیالی پانی میں آدھا چمچ ادرک کا پیسٹ اور ایک چٹکی نمک ڈال کر اسے ایک سے دو بار اچھی طرح ابال کر پی لیں، کپ کے ختم ہونے سے پہلے سر کا درد ختم ہوجائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں