چلی کے دارالحکومت سانٹیاگو میں 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جبکہ آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چلی کے دارالحکومت سانٹیاگو میں زلزلے کا مرکز کیوریکو سے52 کلومیٹر دور جنوب مشرق میں تھا، جبکہ زلزلے کی گہرائی 114 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق کسی جانی و مالی نقصان کی طلاع نہیں ملی ہے۔
اس سے قبل رواں ماہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 7 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
امریکی زلزلہ پیما مرکز کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز کیلیفورنیا کے جنوب مغرب میں تھا۔
زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے زلزلے کے ساتھ کیلیفورنیا اور جنوبی اوریگون کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی بعد ازاں کینسل کردی گئی۔
میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ سونامی کی وارننگ کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں نے محفوظ مقامات کی جانب منتقلی شروع کردی، جس سے سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام کے مناظر دیکھنے کو ملے۔
پاپوا نیو گنی میں 6.6 شدت کا زلزلہ
غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں بجلی کا نظام جزوی طور پر معطل ہو گیا جس کے باعث 10 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔