پیر, جنوری 6, 2025
اشتہار

پاپوا نیو گنی میں 6.6 شدت کا زلزلہ

اشتہار

حیرت انگیز

بحرالکاہل کے کنارے واقع پاپوا نیو گنی میں 6.6 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکن جیولوجیکل سروے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 6.6 شدت کے زلزلے کا مرکز ملک کے مشرق میں نیو برطانیہ جزیرے پر واقع کوکوپو شہر کے ساحل سے دوری پر بیج سمندر میں تھا۔

رپورٹس کے مطابق 51 کلومیٹر کی گہرائی میں آنے والے زلزلے کے بعد سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

- Advertisement -

پاپوا نیو گنی بحرالکاہل کے ”رنگ آف فائر” پر واقع ہے جہاں اکثر و بیشتر زلزلے آتے ہیں اور آتش فشاں فعال بنتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ترکیے کے مشرقی علاقے 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھے تھے۔

ترکیے کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مشرقی صوبے ملاتیا میں 6.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

زلزلے کے سبب جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی ہے۔

اسرائیلی جنگی طیاروں کے بیروت پر متعدد فضائی حملے

بحیرہ روم کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ترکیے کے مشرقی ریجن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ کی گہرائی زیر زمین 9 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں