آسٹریلیا میں براہ راست رپورٹنگ کے دوران پرندے نے رپورٹر پر حملہ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
نائن نیوز ملیبرن کے سینئر رپورٹر بریٹ میک لیوڈ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے براہ راست رپورٹنگ کررہے تھے کہ اسی دوران اُن پر میگ پائی نامی یورپی پرندے نے حملہ کیا۔
میک لیوڈ ناظرین کو بتا رہے تھے کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں کرونا کے حوالے سے کیا کیا پابندیاں عائد کی گئیں ہیں تو اسی دوران اُن کے چہرے پر میگ پائی نے حملہ کیا۔
یہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا جس کی ویڈیو نائن نیوز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی شیئر کی۔
پرندے کے حملے کے بعد رپورٹر نے خود کو سنبھالا اور اپنی بات کو دوبارہ شروع کردیا۔
SWOOPING SEASON: Senior reporter @Brett_McLeod fell victim to a swooping magpie just moments before tonight’s LIVE cross. #unflappable #9News pic.twitter.com/ZFSrVTR3ze
— 9News Melbourne (@9NewsMelb) October 26, 2020
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی اسٹوڈیو میں بیٹھا میزبان جیسے ہی رپورٹر کی طرف متوجہ ہوا اور حالات جاننے کی کوشش کی تو یکم دم پرندہ آگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جب یہ ویڈیو شیئر ہوئی تو صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے، اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔