ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

مہاشیوراتری کا تہوار، ہندو یاتریوں کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مہا شیو راتری کا تہوار منانے ہندو یاتریوں کا وفد پاکستان پہنچ گیا ، وفد مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے 6 تا 12 مارچ قیام کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق سو سے زائد ہندو یاتری مہا شیوراتری کا مذہبی تہوار منانے کے لئے پاکستان پہنچ گئے، جوائنٹ چیک پوسٹ واہگہ کے راستے ہندو یاتریوں کے وفد لاہور پہنچا، جہاں متروکہ وقف املاک بورڈ کے افسران نے ان کا استقبال کیا۔

ہندو یاتری لاہور میں ایک روز قیام کے بعد کٹاس راج مندر چکوال جائیں گے، جہاں شیوراتری کی مرکزی تقریب نو مارچ کو ہوگی۔

- Advertisement -

متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد سلیم کا کہنا تھا کہ سات روزہ قیام کے دوران بھارتی مہمانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

ہندو یاتری لاہور کے کرشنا مندر میں بھی پوجا پاٹ کریں گے اور واہگہ بارڈر کے راستے بارہ مارچ بھارت واپس روانہ ہوجائیں گے۔

وفد کے سربراہ وشوو بجاج نے جے سی پی واہگہ پر بہترین سکیورٹی انتظامات پر پنجاب رینجرز کا شکریہ ادا کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں