بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

‘قدر نہیں کی جاتی’، خاتون کرکٹر کا کیمپ جوائن کرنے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وومنز کرکٹ ٹیم میں پلیئر پاور کے سامنے ایک اور کھلاڑی کی ہمت جواب دے گئی اور انہوں نے ورلڈکپ کا کیمپ جوائن کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندہ خصوصی برائے اسپورٹس شعیب جٹ کے مطابق فاسٹ بالر ماہم طارق نے احتجاجاً ورلڈکپ کیمپ جوائن کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ماہم طارق کا کہنا تھا کہ وہ سلیکٹرز اور سینئر کھلاڑیوں کے رویئے پر سخت نالاں ہیں، بینچ پر بیٹھے بیٹھے تنگ آگئی ہوں، اس لئے انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

خاتون کرکٹر کا کہنا تھا کہ معاملے پر ویمنز کرکٹ کی سربراہ اور بورڈ چیئرمین کو خط لکھ کر اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ویمنز ورلڈکپ کیلئےپاکستان کا کیمپ آج سے کراچی میں شروع ہورہا ہے۔

حال ہی میں زمبابوے کے دورےکے موقع پر بھی ماہم طارق کو ٹریولنگ ریزرو کے طور پر ٹیم کے ساتھ روانہ کیا گیا تھا، کراچی سے تعلق رکھنے والی ماہم طارق ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں