پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ویڈیو: بھارتی خاتون پائلٹ کا طیارہ گر کر تباہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں خاتون پائلٹ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں سنگل سیٹر تربیتی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث شہر پونے میں گر کر تباہ ہوا۔

حادثے میں زخمی ہونے والی 22 سالہ خاتون پائلٹ بھاونا راٹھور کو معمولی چوٹیں آئیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

نجی ایوی ایشن اسکول کے طیارے نے پونے کے بارامتی ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی جو تکنیکی خرابی کے باعث ٹیک آف کے فوری بعد زمین پر آگرا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں