پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

بھارت: مسلم خاندان کو گاڑی سے روند دیا گیا، ماں بیٹی جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کے مہاراشٹر کے ضلع لاتور میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب مسلم خاندان کا تعاقب کرکے اسے گاڑی سے روند دیا گیا، جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پانچ افراد نے مبینہ طور پر ایک کار میں ان کے خاندان کا پیچھا کیا جو موٹر سائیکل پر جا رہے تھے اور انہیں روند دیا۔

رپورٹس کے مطابق موٹر سائیکل سوار 35 سالہ صادق شیخ اور ان کا چھ سالہ بیٹا اس حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے تاہم دونوں شدید زخمی ہوگئے۔

- Advertisement -

صادق شیخ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے ان کا پیچھا کرتے ہوئے مذہبی توہین آمیز جملوں کا استعمال کیا، یہ کہتے ہوئے کہ مسلمانوں کو سبق سکھانا ضروری ہے۔

پولیس کی جانب سے پانچ ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزمان کے نام دگمبر پانڈولے، کرشنا واگھ، بسوراج دھوترے، منوج مانے اور منوج مدامے بتائے گئے ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق شام 8 بجے کے قریب ایک گاڑی ان کی موٹر سائیکل کے سامنے آئی۔ جب صادق شیخ نے گاڑی میں موجود افراد سے ان کے نشے میں ہونے کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے سوال کیا، تو گاڑی ان کے پیچھے لگ گئی اور کچھ دور جا کر ٹکرماردی۔

اسکول ٹیچر کو بیوی بچوں سمیت گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا

متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ پولیس نے ابتدا میں سنگین الزامات لگانے سے گریز کیا اور اس واقعہ کو عام حادثے کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی۔ وکیل قاضی اور کمیونٹی کے سماجی کارکنوں کی مسلسل کوششوں کے بعد یکم اکتوبر کو، واقعہ کے دو دن بعد مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کو مودی حکومت کی پشت پناہی حاصل ہوتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں