پیر, نومبر 25, 2024
اشتہار

جھگڑوں سے تنگ آکر شوہر نے جان دیدی، بیوی ویڈیو بناتی رہی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے تھانے میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا، واگلے اسٹیٹ کے علاقے میں رہنے والے ایک شخص کا اپنی بیوی سے اکثر جھگڑا رہتا تھا، دلبرداشتہ ہوکر مذکورہ شخص نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 20 نومبر کی رات 29 سالہ شوہر نے اپنے گھر میں پھانسی لگالی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا متوفی کی بیوی وہاں موجود تھی مگر اس نے اپنے شوہر کو روکنے اور بچانے کی کوشش نہیں کی بلکہ اپنے موبائل فون سے شوہر کی خودکشی کی ویڈیو بنانے میں مصروف رہی۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق متوفی کی ماں کی شکایت پر اس کی بیوی کے خلاف شوہر کو موت کے لیے اکسانے اور روکنے کے بجائے ویڈیو ریکارڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پورے معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

اس سے قبل بھی بھارت میں حیدرآباد کے فلم نگر کے علاقے میں 23 سالہ کشمیری خاتون، بینک آف امریکہ کی ملازم، ارم نبی ڈارنے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔

ارم نبی ڈارجموں کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ملاپورہ گاؤں کی رہائشی تھیں اور کچھ عرصے سے حیدرآباد میں ملازمت کے سلسلے رہائش پذیر تھیں۔

جنوری میں ارم نبی ڈار اپنے کام کے باعث حیدرآباد منتقل ہوئی تھیں اور تولی چوکی کے علاقے میں ایک فلیٹ میں رہ رہیں تھیں، اُن کے ساتھ ایک قریبی رشتہ دار عبدالمغنی بھی مقیم تھا۔

رپورٹس کے مطابق ارم کا جموں و کشمیر کے ایک نوجوان کے ساتھ گہرا تعلق تھا، اکثر ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد اس سے بات کیا کرتی تھی، دونوں کے درمیان کسی بات پر اختلافات پیدا ہوگئے تھے، جس کے باعث ارم ڈپریشن کا شکار تھی۔

نوجوان کے رویے سے دل برداشتہ ہو کر ارم نے اپنے کمرے میں مبینہ طور پر زندگی کا خاتمہ کرلیا، اگلے دن جب ارم دفتر کے کام کے لیے لاگ ان نہیں ہوئیں تو اُن کے منیجر نے رابطہ کرنے کی کوشش کی، مگر موبائل بند تھا۔

اپارٹمنٹ کی لفٹ ٹوٹ گئی، متعدد زخمی

بینک منیجر نے ارم کے رشتہ دار عبدالمغنی کو اس حوالے سے اطلاع دی جس نے فوراً اپارٹمنٹ جا کر کمرے میں دیکھا تو ارم لاش کمرے میں موجود تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں