بدھ, نومبر 27, 2024
اشتہار

جنوبی افریقا سے دبئی اور پھر بھارت پہنچنے والے مسافر کو اومی کرون کی تشخیص

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: جنوبی افریقا سے دبئی کے راستے بھارت پہنچنے شہری کو اومی کرون وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد انڈیا میں نئی قسم کے کیسز کی تعداد چار تک پہنچ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مہارشٹرا سے تعلق رکھنے والا شہری جنوبی افریقا سے دبئی کے راستے دہلی اور پھر ممبئی پہنچا تھا۔

ایئرپورٹ پر جب مسافر کا ٹیسٹ کیا گیا تو اُسے کرونا کی تشخیص ہوئی ۔ وزیرصحت نے بتایا کہ مسافر کو کوئی علامات نہیں تھیں جبکہ اُس نے کرونا ویکسین کی ایک بھی خوراک نہیں لگوائی تھی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: اومیکرون پر تحقیق کا نیا ڈیٹا سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں سامنے آنے والے پہلا’ اومی کرون ‘مریض کی دبئی روانگی کا انکشاف

مہارشٹرا کے محکمہ صحت نے  متاثر ہونے والے 33 سالہ شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی بس اتنا بتایا کہ وہ ممبئی کے علاقے کلیان دومبی والی میونسپل کا رہائشی ہے۔

اس کیس کے بعد بھارت میں اب تک اومی کرون کے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 4 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مہارشٹرا میں رپورٹ ہونے والا یہ پہلا کیس ہے۔

محکمہ صحت کے بعد 33 سالہ مقامی مسافر 24 نومبر کو دبئی اور دہلی سے ممبئی پہنچا تھا۔ مسافر کو اومی کرون کی تشخیص کے بعد دیگر 25 مسافروں کے بھی ٹیسٹ کیے گئے جن کی رپورٹ نیگیٹیو آئی ہے۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں