بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

مہاتیر محمد سے متعلق تشویشناک خبر، ڈاکٹرز کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

کوالالمپور: ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کو دل میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ملائیشین میڈیا رپورٹ کے مطابق مہاتیر محمد دل کے اسپتال (نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ) میں داخل ہیں، جس کی تصدیق اسپتال انتظامیہ نے بھی کی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مہاتیر محمد کو صبح 7 بجے دل میں تکلیف کے باعث اسپتال لایا گیا، جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: سیاسی بحران، وزیراعظم بننے کا خواب چکنا چور، بادشاہ کا مہاتیر محمد کو بڑا دھچکا

ڈاکٹرز نے بتایاکہ سابق وزیراعظم کی طبیعت بہتر ہے مگر انہیں آئندہ چند روز ڈاکٹرز کی نگرانی میں رکھا جائے گا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مہاتیر محمد کا مکمل طبی معائنہ اور ضروری ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔

اسپتال انتظامیہ نے ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی ایک میڈیکل ٹیم تشکیل دی ہے، جو سابق وزیراعظم کی مستقل نگرانی اور ہر چیز کا خیال رکھے گی۔ اہل خانہ کی جانب سے بھی ڈاکٹر مہاتیر کے اسپتال میں داخل ہونے کی تصدیق کردی گئی۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں