بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

مہاتیرمحمد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وزیر اعظم نے استقبال کیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد پاکستان پہنچ گئے، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے مہاتیر محمدکا استقبال کیا.

تفصیلات کے مطابق مہاتیر محمد پاکستان پہنچے، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ شاہ محمود قریشی اور خسرو بختیار بھی مہاتیر محمد کے استقبال کے لیے  موجود تھے.

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کا دورہ تین دن پر مشتمل ہے، جس میں اہم معاہدے طے پائیں گے۔ مہاتیر محمد یوم پاکستان پرپریڈکی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے.

استقبال کے بعد ملائیشین وزیر اعظم کووزیر اعظم ہاؤس لےجایا گیا۔ پروگرام کے مطابق ڈاکٹر مہاتیرمحمد کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا، جب کہ وہ وزیراعظم ہاؤس میں پودا لگائیں گے۔

مزید پڑھیں:ؒ مودی کی ریٹنگ نیچے جارہی ہے، بھارتی الیکشن تک ہمیں چوکنا رہنا چاہیے: وزیر اعظم

جس کے بعد مہاتیر محمد کی وزیر اعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات ہوگی، جب کہ دونوں ممالک کی قیادت میں وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوگی، ملائیشین وزیر اعظم کا قیام ریڈ زون کے اندر نجی ہوٹل میں ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان 22 مارچ کو ملائیشین ہم منصب کو ظہرانہ دیں گے ، ظہرانے سے قبل ملائیشین وفد سے مختلف وفود کی ملاقات،ایم او یو پر دستخط ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں