پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

ملائیشیا کا دورہ کرنے پر عمران خان کا شکر گزار ہوں، مہاتیر محمد

اشتہار

حیرت انگیز

کوالالمپور: وزیراعظم ملائیشیا مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کا ملائیشیا کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران کا ملائیشیا کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا وفد کے ہمراہ دورہ سود مند ثابت ہوگا۔

وزیراعظم ملائیشیا مہاتیر محمد نے کہا کہ امید ہے دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دے گا۔

- Advertisement -

خیال رہے وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے، وزیر اعظم کو ملائشین ہم منصب مہاتیر محمد نے رخصت کیا اور انہیں واپسی پر بھی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ملائیشیا کی خاتون اول وزیراعظم عمران خان کی مداح

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ دونوں وزرائےاعظم نے دوطرفہ ،علاقائی،بین الاقوامی امورپرتبادلہ خیال کیا، ملائیشیا نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کامیاب کوششوں کو سراہا جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے مہاتیر محمد کو آگاہ کیا۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق پاک ملائیشاء وزرائے اعظم کی ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنےکے لیے ہر سطح پر روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان ویزوں کے جزوی خاتمے کا معاہدہ ہوا۔

عمران خان نے ایل این جی، پن بجلی اور قابل تجدید توانائی میں ملائیشیا کے تعاون کا خیر مقدم کیا اور ملائیشین کمپنیوں کو پاکستان میں خصوصی اقتصادی زون میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی، دونوں ممالک نے دفاعی تعاون کیلئے مفاہمت کی یاد داشت کا اعادہ کیا ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں