بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیر سے متعلق تقریر پر بھارتی اعتراض مسترد، ملائیشین وزیر اعظم مؤقف پر ڈٹ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کوالالمپور: ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے اقوام متحدہ میں کی گئی کشمیر سے متعلق تقریر پر ڈٹ‌ گئے اور انہوں نے بھارتی اعتراضات کو مسترد کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے مہاتیر محمد کی اقوام متحدہ میں کی جانے والی تقریر پر اعتراض کیا گیا جس میں انہوں نے عالمی دنیا کے سامنے بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں قابض قرار دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملائیشین وزیر اعظم نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی میں بھارت کی جانب سے تشدد کا استعمال نہیں ہونا چاہیے، ہم اس اقدام کی شدید مخالفت کریں گے ، کشمیر کے معاملے پر دونوں ممالک کو بات چیت کے ذریعے پر امن حل نکالنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا مہاتیر محمد سے رابطہ ،کشمیر کی صورتحال پرتفصیلی گفتگو

اُن کا کہنا تھا کہ بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا اور دونوں ممالک کو ثالثی کے لیے رضا مند ہونا بھی ضروری ہے۔ بھارت کی جانب سے جاری سوشل میڈیا مہم ’’بائیکاٹ ملائیشیا‘‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ اس سے دونوں ممالک کے معاشی اور باہمی تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

مہاتیر محمد نے بتایا کہ میں نے دو ٹوک الفاظ میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ اگر مودی کو اقوامِ متحدہ کی تقریر سے کوئی مسئلہ ہے تو وہ رابطہ کریں مگر وہاں سے کوئی فیڈ بیک نہیں ملا اور اگر کوئی رابطہ ہوتا تب بھی میں اپنی تقریر پر قائم رہتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں