تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد ایک بار پھر کورونا کا شکار

کوالالمپور : ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد ایک بار پھر کوویڈ-19 سے متاثر ہو گئے ہیں انہیں مقامی اسپتال میں قرنطینہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کے دفتر کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں یہ اطلاع دی گئی کہ وزیر اعظم ایک بار پھر عالمی وبا کا شکار ہوگئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ میڈیکل ٹیم کے مشورے پر مہاتیر محمد کو علاج کی غرض سے نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں داخل کرادیا گیا ہے تاکہ اگلے چند دنوں تک ان کی صحت پر نظر رکھی جا سکے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم جنوری 2022 میں دو بار اسپتال میں داخل ہوچکے ہیں۔ پہلے بھی انہیں دسمبر 2021 میں مکمل طبی معائنے کے لیے اسی انسٹی ٹیوٹ میں داخل کرایا گیا تھا۔

ومہاتیر محمد دو مرتبہ ملائیشیا کے وزیراعظم رہ چکے ہیں، جس میں ان کا پہلا دور 1981 سے 2003 تک اور دوسرا سال 2018 سے 2020 تک رہا۔

Comments

- Advertisement -