جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

جے وردھنے کی ڈریم ٹیم میں دو پاکستانی کھلاڑی شامل

اشتہار

حیرت انگیز

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے نے اپنی ڈریم ٹی 20ٹیم میں دو پاکستانی کھلاڑیوں کو منتخب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز مہیلا جے وردھنے نے اپنی ڈریم ٹیم میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان کو چن لیا۔

جے وردھنے نے دونوں کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں موجودہ دور کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔

سابق سری لنکن کپتان کی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں جوز بٹلر، راشد خان اور جسپریت بمرا شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈریم ٹی 20 ٹیم میں محمد رضوان کو بطور وکٹ کیپر بلے باز منتخب کروں گا، وہ ناصرف اوپننگ بلے باز ہیں بلکہ مڈل آرڈر میں بھی بیٹنگ کرسکتے ہیں۔

جے وردھنے کا کہنا تھا کہ محمد رضوان اسپنر کو اچھا کھیلتے ہیں اور سنگلز ڈبلز کرتے رہتے ہیں۔

سابق سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کا گزشتہ ٹی 20 ورلڈ کپ بہترین گیا تھا وہ نئی گیند سے سوئنگ کرنا بھی جانتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی نئی اور پرانی گیند سے وکٹیں لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں