ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کس کھلاڑی نے وسیم اکرم کو کیریئر کا مشکل ترین بولر قرار دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم آج اپنی 56ویں سالگرہ منار ہے ہیں لیکن ان کی سالگرہ سے ایک دن قبل سابق سری لنکن بلے باز مہیلا جے وردھنے نے وسیم اکرم کو اپنے کیریئر کا مشکل ترین بولر قرار دیا۔

سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم کو کیریئر کا سب سے مشکل بولر قرار دے دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ڈیجیٹل شو میں بات کرتے ہوئے مہیلا جے وردھنےکا کہنا تھا کہ ‘میں وسیم اکرم کو کیریئر کا سب سے مشکل بولر سمجھتا ہوں’۔

انہوں نے کہا کہ جب میں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تو وسیم اکرم شہرت کی بلندیوں پر تھے اور ان کی بولنگ کا کسی بیٹر کے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا تھا، ان کا ایکشن بلے بازوں کو کسی بھی وقت شکست دینے کی صلاحیت رکھتا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)


سابق سری لنکن کپتان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کیریئر میں 26 ہزار سے زائد رنز بنائے لیکن وسیم اکرم کے خلاف کھیلنا ہمیشہ مشکل رہا، وہ ایک کوالٹی بولر تھے جو دونوں اطراف سوئنگ کرنے کے اہل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں