ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’کبھی اچھے لوگ بھی ساتھ نہیں چل سکتے‘ ماہ نور حیدر کا طلاق سے متعلق انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہ نور حیدر نے اپنی طلاق سے متعلق حیران کُن انکشافات کردیے۔

اداکارہ ماہ نور حیدر نے گزشتہ دنوں نجی میگزین کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی ناکام ازدواجی زندگی اور شوبز کیریئر سے متعلق اظہار خیال کیا۔

ماہ نور حیدر نے بتایا کہ میری شادی 22 سال کی عمر میں ہوگئی تھی، کالج کی تعلیم مکمل ہی ہوئی تھی کہ 21 سال کی عمر میں رشتہ آگیا تھا اور پھر والدین نے شادی کردی تھی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ شادی کم عمر میں ہوئی تھی اس وقت عقل بھی کم تھی اور بدقسمتی سے شادی طویل عرصے تک نہیں چل سکی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mah E Nur Haider (@mahenurhaider)

اداکارہ نے بتایا کہ سال 2020 میں طلاق ہوگئی تھی لیکن اب بھی اپنے سابق شوہر اور سسرال والوں کے ساتھ رابطے میں ہوں اور میرے دل میں آج بھی ساس کے لیے وہی عزت ہے جو طلاق سے پہلے تھی۔

ماہ نور حیدر نے کہا کہ کبھی اپنے سابق شوہر کی برائی نہیں کرتی کیونکہ بعض اوقات اچھے لوگ بھی ساتھ نہیں چل سکتے۔

انہوں نے کہا کہ والدین خصوصاً والد میرا بہت ساتھ دیتے ہیں اور میرا ماننا یہ ہے کہ ایک لڑکی کی زندگی کی سب سے بڑی نعمت سپورٹ کرنے والے والدین ہوتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ طلاق کے بعد مجھ سے رشتے دار اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق مشورہ مانگتے ہیں لیکن میں کبھی کسی کو طلاق کا مشورہ نہیں دیتی کیونکہ ہر ایک کی ازدواجی زندگی مختلف ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ ماہ نور حیدر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اور مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو سراہا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں