تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

”بالی وڈ والے مجھے افورڈ نہیں کر سکتے“

جنوبی بھارت (ٹولی وڈ) کے معروف اداکار مہیش بابو اپنی نئی آنے والی فلم ”سرکارو واری پاتا“ کی ریلیز کے انتظار میں ہیں جو رواں ماہ 12 تاریخ کو سنیما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی تشہیر کے دوران انہوں نے بالی وڈ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ دیکھا جائے تو بہت سے ٹولی وڈ کے اداکار بالی وڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جلوے دکھا چکے ہیں۔

لیکن مہیش بابو کا ماننا ہے کہ بالی وڈ کے پروڈیوسرز انہیں افورڈ نہیں کر سکتے اور اسی وجہ سے وہ اپنے وقت برباد نہیں کرنا چاہتے۔

مہیش بابو ٹولی وڈ کے سپر اسٹار ہیں اور ان کے مداحوں کی تعداد بھی کم نہیں۔ مہیش بابو کا کہنا ہے کہ مجھے بالی وڈ میں کام کرنے کے لیے کئی مواقع ملے لیکن مجھے خدشہ تھا کہ پروڈیوسرز مجھے افورڈ نہیں کر سکتے۔

مہیش بابو نے کہا کہ میں وہاں (بالی وڈ) میں اپنا وقت برباد نہیں کرنا چاہتا جہاں کوئی تعاون نہ کرے، میں نے ٹولی وڈ چھوڑنے کا کبھی سوچا بھی نہیں اور نہ ہی بالی وڈ جانے کا سوچا ہے کہ وہاں مجھے عزت ملے گی۔

اداکار نے کہا کہ میں ہمیشہ فلمیں بنانے اور مشہور ہونے کا خواب رکھتا ہوں جو پورا بھی ہو رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -