منگل, جولائی 2, 2024
اشتہار

مہیما چوہدری نے حنا خان سے متعلق کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مہیما چوہدری نے کینسر میں مبتلا اداکارہ حنا خان کو باہمت قرار دیتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

بھارت کی معروف اداکارہ حنا خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یہ افسوسناک خبر دی تھی، ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ مجھ سے پیار کرتے ہیں اور مجھے ہمیشہ صحتیاب دیکھنا چاہتے ہیں، میں انہیں بتانا چاہتی ہوں کہ مجھے اسٹیج تھری بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

حنا خان کا کہنا تھا کہ اس موذی مرض کی تشخیص کے باوجود، میں سب کو یقین دلانا چاہتی ہوں کہ میں اس بیماری پر قابو پانے کے لیے پُرعزم اور مضبوط ہوں، میرا علاج شروع ہوگیا ہے، میں چھاتی کے کینسر کو شکست دینے کے لیے ہر جنگ لڑوں گی اور مجھے یقین ہے کہ میں کامیاب بھی ہوجاؤں گی۔

- Advertisement -

حنا خان نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے اُمید ہے کہ میرے اس مشکل وقت میں آپ میری رازداری کا احترام کریں گے، میں آپ کی محبت اور پیار کے لیے بےحد شکرگزار ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@realhinakhan)

کینسر میں مبتلا ہونے کا اعلان کرنے کے بعد ساتھی فنکاروں کی جانب سے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مذکورہ پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کینسر کو شکست دینے والی ماضی کی اداکارہ مہیما چوہدری نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

مہیما نے پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ بہت بہادر ہیں، حنا۔ آپ ایک فائٹر ہیں، اور میں جانتی ہوں کہ، آپ ٹھیک ہو جائیں گی! آپ کے پاس لاکھوں لوگ ہیں، جو آپ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں، اور میں اس کے ذریعے آپ کا ہاتھ تھامے وہاں موجود رہوں گی۔

واضح رہے کہ مہیما چوہدری کو بھی چھاتی کے سرطان کی تشخیص ہوئی تھی۔ اداکارہ نے کینسر کو شکست دی ہے اور وہ جلد ہی کنگنا رناوت کی فلم ”ایمرجنسی“ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں