پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کاکہناہےکہ جب میں ممبئی ایئرپورٹ پر پہنچی،تو میں نےسوچا تھا کہ شاہ رخ خان دوڑتے ہوئے آئیں گےاورمیرا استقبال کریں گے،لیکن ایسا نہیں ہوا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اپنی پہلی بالی ووڈ فلم’رئیس‘ کی ٹیم کے ساتھ ویڈیو کال کے ذریعےایک پریس کانفرنس کے لیے اکھٹی ہوئیں۔
ماہرہ خان کے لیےیہ پہلا موقع تھا جب وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ ’رئیس‘سے متعلق کسی ایونٹ کا حصہ بنیں،جس میں اداکارہ نےفلم کوملنے والی کامیابی کےحوالے سے بات کی۔
پریس کانفرنس کےدوران ماہرہ خان سے صحافیوں کی جانب سے سوالات کیے گئےجس کا پاکستانی اداکارہ نے بہت خوشگوارانداز میں جواب دیا۔
ماہرہ خان نےویڈیو کال کےذریعے بات کرتے ہوئے کہاکہ وہ فلم سے پہلے بہت گھبرائی ہوئی تھی کہ سب لوگ شاہ رخ خان کےکردارکی تعریف کریں گے لیکن فلم ریلیز ہونےکےبعد لوگوں نے میری اداکاری کی بہت تعریف کی جس پروہ سب کی شکرگزار ہیں۔
شاہ رخ خان سے متعلق ماہرہ خان نےکہاکہ وہ ان کی بہت بڑی مداح ہیں اور ان کے ساتھ فلم میں کرنا ایک خواب کےپورا ہونے جیسا تھا۔
فلم ’رئیس‘میں ’اُڑی اُڑی جائے‘ گانے پر رقص کے حوالے سے ماہرہ خان نےکہاکہ مجھے اس گانے کے لیے بےحد محنت کرنی پڑی۔
بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے ماہرہ خان کی تعریف کرتے ہوئےکہاکہ وہ ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا ایک بہت اچھا تجربہ تھا۔
فلم ’رئیس‘میں اپنے جانداراداکاری سے سب کو متاثر کرنے والے نواز الدین صدیقی نے ماہرہ خان کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے کہا،’میں بھی ظالما گانے کا حصہ بننا چاہتا تھا تاکہ میں ماہرہ خان کے ساتھ کچھ اور سینز کر سکتا‘۔
واضح رہےکہ شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کی فلم’رئیس‘ کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی ہے،فلم آج سے ملک بھرکے سنیماگھروں کی زینت بنےگی۔