منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ماہرہ خان نے بھارتی مداح کی معصوم خواہش پوری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ہندو انتہاء پسندوں کی دھمکیوں اور پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے باعث بالی ووڈ انڈسٹری کے سفر کا آغاز کرنے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان فلم رئیس کی پروموشن میں اپنے ہیرو کنگ خان کے ساتھ موجود نہیں تاہم وہ بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نئی آنے والی فلم کی کامیابی کے لیے محنت کررہی ہیں۔

فلم رئیس کی پروموشن کے لیے ایشیاء کی دس پرکشش خواتین میں شامل پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر کا سہارا لیا اور مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کا جواب دیتے ہوئے اُن سے بات چیت کی۔

mahira-khan-1

اس ضمن میں ماہرہ نے ایک خاص ہیش ٹیگ منتخب کیا اور اس پر آنے والے تقریباً ہرٹوئیٹ پر جواب دیا، اس دوران ماہرہ کے بھارتی مداح نے اُن سے معصومانہ خواہش کا اظہار کیا جسے انہوں نے فورا پورا کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔

mahira-post-4

بھارت کے شہر گجرات سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے ماہرہ سے معصوم سی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’میری ایک کزن پاکستان کے شہر کراچی میں رہائش پذیر ہے، کیا آپ اُس کا نام لے کر ہیلو کہہ سکتی ہیں‘‘۔ بھارتی نوجوان کی معصوم خواہش کو دیکھتے ہوئے ماہرہ خان نے فوری جواب میں ’’ہیلو ماریہ‘‘ کا ٹوئیٹ کیا۔

اس پروموشن میں ماہرہ خان نے دیگر مداحوں کے سوالات کا جواب دیا اور اُن سے بات چیت بھی کی۔ یاد رہے اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی ماہرہ خان بالی ووڈ کی پہلی فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئیں گی، یہ فلم رواں ماہ کی 25 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔

mahira-khan

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں