بدھ, مئی 21, 2025
اشتہار

ماہرہ خان کی اونیجا رابنسن سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن سے ملاقات کی ویڈیو شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ان دنوں عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی اپنی نئی فلم ’لو گرو‘ کی بین الاقوامی پروموشن کے سلسلے میں امریکا میں موجود ہیں۔

اے آر وائی فلمز کی پیشکش لو گرو کو سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کے بینر تلے ریلیز کی جائے گا، فلم میں رومانس کے ساتھ ساتھ پشتون اور پنجابی تڑکے والی مزاح بھی دیکھنے اور سننے کو ملے گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Onijah Ahmed (@therealonijah)

اسی سلسلے میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ماہرہ خان نیویارک میں فلم کی پروموشن کے دوران امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اونیجا اینڈریو نیویارک میں منعقدہ ’لو گرو‘ کے پروموشن ایونٹ میں شریک ہوئیں، جہاں ان کی ماہرہ خان سے ملاقات ہوئی۔

تاہم اب ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اونیجا کے ہمراہ ایک اسٹوری شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے اونیجا کا مشہور ڈائلاگ ”آئی لو شبانہ“ کا ریمیک بھی کیا۔

واضح رہے کہ اونیجا اینڈریو رابنسن 2024 کے اختتام پر ایک پاکستانی لڑکے کی مبینہ محبت میں پاکستان آئی تھیں، جہاں وہ چند ماہ قیام کے بعد فروری کے اختتام پر واپس امریکا روانہ ہوگئی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں