ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

اداکارہ ماہرہ خان نے شیو سینک کے ساتھ تصویر بنوانے پر معذرت کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ہالووین ڈے پر شیو سینا کے شیو سینک کے لباس میں دوست کے ساتھ بنوائی تصویر پر معذرت کرلی ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان نے ہالووین ڈے کے موقع پر منعقد کی جانے والی تقریب کی تصاویر میں کیٹ وومن کا روپ دھارا ہوا تھا جبکہ انکے دوست عاصم رضا نارنجی رنگ چوغے میں ملبوس گلے میں مالائیں اور سیاہ چشمہ پہنے بالکل شیوسینا کے رہنما بال ٹھاکرے کے بھیس میں تھے، عاصم رضا نے ہاتھ میں ایک پلے کارڈ بھی اٹھا رکھا تھا، جس پر ”ماہرہ خان کو باہر نکالو “ لکھا تھا.

ماہرہ خان نے ٹویٹر پر اپنے رویے کی معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فنکار تخلیقی لوگ ہوتے ہیں، انھیں کسی قسم کی سیاست کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔

- Advertisement -

انکا مزید کہنا تھاکہ انھوں ہالوین ڈے پر جان بوجھ کر کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کو شش نہیں کی، اگر انکے اس رویے سے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے تو وہ اس کیلئے تہہ دل سے معذرت خواہ ہیں.

واضح رہے اداکارہ ماہرہ خان اپنی پہلی بولی ووڈ فلم ”رئیس “ میں سپر ہیرو شاہ رخ خان کے ساتھ اداکاری کر رہی ہیں، جو 2016 میں ریلیز ہوگی.

یاد رہے کہ بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی طرف سے پاکستانی فنکاروں کو متعدد بار دھمکیاں دی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں