شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے حاملہ ہونے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
بھارتی میڈیا ریڈٹ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ ماہرہ خان کے حاملہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ ماہرہ خان کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع ہے۔
پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ماہرہ خان اور سلیم کریم خان کے ہاں اگست اور ستمبر میں بچے کی آمد متوقع ہے اور حاملہ ہونے کی وجہ سے ماہرہ نیٹ فلکس کے پراجیکٹ ’جو بچے سنگ سمیٹ لو‘ اور دیگر پراجیکٹس سے دستبردار ہوگئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ جوڑا جلد ہی خوشخبری کا اعلان کرے گا۔
تاہم اب ماہرہ خان نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے حاملہ ہونے کی خبر کی تردید کردی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ نہ ہی وہ حاملہ ہیں اور نہ ہی وہ کسی او ٹی ٹی سیریز سے دستبردار ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان اور سلیم کریم خان 2 اکتوبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔