ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ماہرہ خان اورگلوکار جمی خان کی ’ہومن جہاں‘ کے گانے ’بارش‘ پر پرفارمنس

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور گلوکار جمی خانے نے ’ہومن جہاں‘ کے دوگانے بارش گایا ہے۔

ماہرہ خان نے کہا ہے کہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ بارش نامی یہ گانا انہی کے لئے لکھا گیا ہے اوروہ جمی کو بتانا چاہتی ہیں کہ وہ کیسا محسوس کررہی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ انہیں یہ گانا بے حد پسند ہے اور اس کی شاعری کمال ہے بالخصوص ’’راتوں کو تو جاگتی ہو۔۔ ہمیں سلانے سے کیوں ڈرتی ہو‘‘ یہ مصرعے انہیں بے حد پسند ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جمی خان کا کام انہیں اس وقت سے پسند ہے جب ان کاپہلا گانا منظرعام پرآیا۔

اے آروائی فلمز اور دی ویژن فیکٹری فلمز کی مشترکہ پیشکش ہومن جہاں 1 جنوری 2016 کو ریلیز ہورہی ہے اورشائقین بے صبری سے اس کا انتظار کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں