جمعرات, مئی 22, 2025
اشتہار

ہمیں اپنی انڈسٹری پر توجہ دینی چاہئے: ماہرہ خان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ بائیکاٹ کلچر پر یقین نہیں رکھتی لیکن ہمیں اپنی انڈسٹری پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ان دنوں عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی اپنی نئی مزاحیہ فلم ’لو گرو‘ کی بین الاقوامی پروموشن کے سلسلے میں امریکا میں موجود ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ کو ڈیلاس میں فلم کی پروموشن کے دوران دیکھا گیا، ایونٹ کے دوران ماہرہ کے کئی فینز نے شرکت کی اور اپنے پسندیدہ ستاروں کے ساتھ تصاویر بنوانے کے علاوہ سوال جواب کے سیشن کے دوران ان سے مختلف سوالات کیے۔

فلم کی پروموشن کے دوران ایک مداح نے اداکارہ سے بالی وڈ میں دوبارہ کام کرنے سے متعلق سوال کیا جس پر ماہرہ خان نے اپنا غیر واضح موقف سامنے رکھ دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dr. Huda A (@whitecoat.mom)

ماہرہ خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا ماننا ہے کہ ہمیں اندرونی طور پر خود پر توجہ دینی چاہیے، اپنی انڈسٹری پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میں کینسل کلچر یا بائیکاٹ پر یقین نہیں رکھتی مجھے یہ طریقہ درست نہیں لگتا ہے اور موجودہ حالات میں ہم سب جذباتی ہیں، تو ہمیں ان سخت رویوں کی حمایت کرنے کے بجائے، جو حالات کے تحت کسی کی مجبوری بھی بن سکتی ہے، ہمیں خود پر توجہ دینی چاہیے۔‘

ماہرہ خان نے مزید کہا کہ ’آخر میں ہمارا ملک ہی ہمارے لیے ایک محفوظ جگہ ہے تو ہمیں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے، اپنے ملک اور خود کو دیکھنا چاہیے۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں