اشتہار

ماہرہ خان سفر کے دوران کیا چیزیں‌ اپنے ساتھ رکھتی ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سفر کو خوش گوار بنانے کے لیے لوگ مختلف چیزوں کا سہارا لیتے ہیں تاکہ وہ راستہ اچھے انداز سے گزاریں۔

بین الاقوامی شہرتِ یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کو بتایا کہ وہ سفر کے دوران کیا چیزیں ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ مجھے سفر کے لیے بہت ساری اہم چیزوں کو چھوڑنا پڑتا ہے البتہ میں کئی سالوں سے موم بتی ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتی ہوں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: ماہرہ خان کا اپنے مداحوں کے لیے پیغام

ماہرہ نے بتایا کہ وہ اپنے ہمراہ معروف شاعر ساحر لدھیانوی کا شعری مجموعہ ’تلخیاں اور گیت‘ بھی اپنے ہمراہ رکھتی ہیں۔ اداکارہ نے اپنے مداحوں سے سوال بھی کیا کہ کیا آپ کو یہ چیزیں حیران کن لگتی ہیں۔؟

یاد رہے کہ کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے سمجھدار عوام اور معروف شخصیات نے خود کو گھروں تک محدود کر کے رکھا ہوا ہے۔ حال ہی میں معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان لوگوں کا خیال ضرور رکھیں جو لاک ڈاؤن میں مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔

معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ اگر آپ اس قابل ہیں کہ ایک ماہ اپنے کام کے بغیر (یا تنخواہ حاصل کیے بغیر) گزارہ کرسکتے ہیں،  آپ کے پاس طاقت یا سہولیات ہیں تو یہ جنگ کسی اور سے زیادہ آپ کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کیا بننا چاہتی ہیں؟

ماہرہ نے کہا کہ ہمیں ان لوگوں کا خیال رکھنا ہے جو ہماری طرح زندگی گزار نہیں پاتے اور جن میں شعور کی کمی ہے، ہمیں آگے بڑھ کر اُن کی ہر طرح سے مدد کرنا ہے۔

یاد رہے کہ ماہرہ خان نے پاکستانی ڈرامے سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور باکمال اداکاری کر کے بالی ووڈ تک کا سفر طے کیا۔ انہوں نے کنگ خان کے ساتھ بھارتی فلم رئیس میں بھی کام کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں