کراچی: معروف اداکارہ ماہرہ خان نے نیشنل یوتھ کونسل کا حصہ بننے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نیشنل یوتھ کونسل کا حصہ بنائے جانے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیےحکومتی سطح پرہائی پاورڈنیشنل یوتھ کونسل کےقیام کافیصلہ کرلیا ہے، نوجوانوں کو سرکاری سطح پر اونر شپ ملے گی
نیشنل یوتھ کونسل کے ممبران میں کرکٹر حسن علی، ثنا میر، اداکار حمزہ علی عباسی، ماہرہ خان، ثمینا بیگ، منیبہ مزاری شامل ہیں۔
وزیر اعظم نے نیشنل یوتھ کونسل کےقیام کی ذمہ داری اپنے معاون خصوصی عثمان ڈارکوسونپ دی ہے ،نیشنل یوتھ کونسل کےساتھ نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ فریم ورک بنایاجائےگا ۔
Honored to be a part of the first ever National Youth Council of Pakistan. Thank you @ImranKhanPTI 🙏🏼 let’s do this 👊🏼 https://t.co/BBFWBJfa4Y
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) June 30, 2019
مزید پڑھیں: وزیراعظم کا نیشنل یوتھ کونسل کے قیام کا فیصلہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کونسل کے ذریعےملک بھر میں نوجوانوں کے لئےہونےوالی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جائےگی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے انسدادمنشیات مہم کو آگے بڑھانے کے لیے اسپورٹس کلچرمتعارف کرانےکابھی فیصلہ کیا ہے،تعلیم اوراسپورٹس کوملک گیرسطح پرپھیلایا جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سابقہ 5سالوں میں سب سےزیادہ نظراندازپاکستان کےنوجوانوں کوکیاگیا ہے ، وزیراعظم نےہنگامی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ اس پراجیکٹ کے ذریعے نوجوانوں کوسرکاری سطح پراونرشپ ملےگی۔