پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور خوبصورت اداکارہ ماہرہ خان کی اسکول کے زمانے کی تصویر نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
آج کے دور کی معروف ترین اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی سہیلی کے ساتھ زمانہ طالب عملی کی یادگار تصاویر شیئر کی اور انھیں اپنا بہترین دوست بھی بتایا، ماہرہ نے شہانہ نامی بچپن کی دوست کے ساتھ کئی تصاویر شیئر کی، اداکارہ نے دوست کی سالگرہ پر ان کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ماہرہ نے ماضی کے جھروکوں سے عزیز سہیلی کے ساتھ کئی تصاویر شیئر کیں، اس میں مداح ماہرہ کے اسکول کے وقت کی تصاویر دیکھ کر حیران رہ گئے۔
انھوں نے محبت بھرے انداز میں لکھا کہ ’شہانہ، میرے بچپن کی خوبصورت ساتھی، تمھیں سالگرہ مبارک ہو، ان تمام برسوں اور لاتعداد یادوں کے لیے تمہارا شکریہ‘۔
ماہرہ نے لکھا کہ ’میں بہت شکرگزار ہوں کہ آپ آج پیدا ہوئیں، تمام سالوں اور ان گنت یادوں کے لیے بہت شکر گزار ہوں، ان تمام ہنسی اور آنسو کے لیے۔۔‘
انسٹا گرام پر ماہرہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر کو مداح پسند بھی کررہے ہیں اور اپنے خیالات کا اظہار بھی کررہے ہیں، کچھ لوگوں نے یہ بھی پوچھا کہ کیا یہ آپ کی بہن ہیں۔