منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

ماہرہ خان بدستور فلم ’رئیس‘ کا حصہ

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: ماہرہ خان اور شاہ رخ خان کی فلم ’رئیس‘ کے ڈائریکٹر رتیش سدھوانی نے ماہرہ خان کو فلم سے نکالے جانے کی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہرہ خان فلم میں بدستور موجود ہیں۔

ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق رئیس کے ڈائریکٹر رتیش سدھوانی نے اس امر پر حیرانی کا اظہار کیا کہ اس قسم کی افواہیں کیوں اور کہاں سے اٹھ رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ماہرہ خان پر فلمایا جانے والا حصہ 45 دن میں مکمل ہوا اور اب فلم مکمل ہوچکی ہے۔

دیا مرزا کا نفرت کو فروغ دینے والی حب الوطنی سے انکار *

رتیش سدھوانی کا کہنا تھا کہ اس سے قبل انہوں نے ان افواہوں پر کوئی ردعمل اس لیے نہیں دیا کیونکہ یہ اس لایعنی بحث کو مزید ہوا دینے کے مترادف ہوتا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ فلم کو مقررہ تاریخ پر ریلیز کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ماہرہ خان کو فلم ’رئیس‘ سے نکال دیا گیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے باعث فواد خان کو بھی فلم ’ایم ایس دھونی‘ سے نکال دیا گیا تاہم وہ بدستور ’اے دل ہے مشکل‘ میں موجود ہیں اور ذرائع کے مطابق سنسر بورڈ نے ان کا کوئی منظر حذف نہیں کیا۔

ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہوں، ماہرہ خان *

بھارتی انتہا پسندوں نے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے والے ہدایت کاروں کرن جوہر اور مہیش بٹ کو خطرناک دھمکیاں دی ہیں۔ انتہا پسندوں نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ جب تک ’رئیس‘ اور ’اے دل ہے مشکل‘ سے پاکستانی اداکاروں کے مناظر نہیں نکالے جائیں گے اس وقت تک وہ ان فلموں کو ریلیز نہیں ہونے دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں