آئندہ سال ریلیز ہونے والی فلم ہومن جہاں کی ہیروئن ماہرہ خان ایشیا کی پرکشش خواتین کی ٹاپ ٹین کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ایشیا کی دس پرکشش خواتین کی فہرست میں شامل ہوگئیں، ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق برطانیہ میں ایک مشہور شوبز جریدے نے سالانہ سروے میں ایشیاء کی پچاس پرکشش ترین خواتین کا انتخاب کیا ہے۔
ماہرہ خان نے لالی ووڈ کی فلم بن روئے کی کامیابی کے بعد بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم’’رئیس‘‘سے بھارتی فلم نگری میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا، ڈرامہ ہم سفر سے بالی ووڈ کی فلم رئیس کے سفر نے ماہرہ خان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اور اب ایشیا کی گلیمرس خواتین کی فہرست میں ماہرہ خان کا نام شامل ہونا نہ صرف خود ماہرہ خان کیلئے باعث فخر ہے بلکہ پاکستان کیلئے بھی فخر کی بات ہے.
رپورٹ کے مطابق مذکورہ سروے میں بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا پہلے جبکہ ماہرہ خان دسویں نمبر پر ہیں تاہم ماہرہ خان کو اپنی صلاحیتوں کو منوانے کیلئے ابھی اور محنت کی ضرورت ہے۔