اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ٹرین دیکھ کر ماہرہ خان کو بالی ووڈ فلم کا کون سا ڈائیلاگ یاد آتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بتایا ہے کہ انہیں ریل گاڑی دیکھتے ہی ہمیشہ ایک ہی بات محسوس ہوتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ریل گاڑی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ماہرہ خان نے لکھا کہ ’ہمیشہ ایسا ہوتا ہے کہ جب میں ٹرین دیکھتی ہوں تو مجھے ایک بات کا احساس ہوتا ہے‘۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’مجھے ٹرین دیکھ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے مجھے کوئی کہہ رہا ہو کہ جا ماہرہ جا، جی لے اپنی زندگی‘۔

یاد رہے کہ ماہرہ خان کا شمار صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہیں پاکستان اور بیرون ملک میں بھی بہت پسند کیا جاتا ہے، وہ اپنے مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ ڈائیلاگ بالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلم دل والے دلہنیا (ڈی ڈی ایل جے) کا ہے، سالوں گزر جانے کے بعد مداح آج بھی کنگ خان اور اداکارہ کاجل کی فلم شوق سے دیکھتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

Why is it that every time I see a train I feel like someone is saying – Jaa Mahirah Jaa, jee lay apni zindagi ?

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

یہ بتانا ضروری ہے کہ ماہرہ خان تین برس قبل شاہ رخ خان کے ساتھ بالی ووڈ فلم رئیس سے اپنا ڈیبیو کرچکی ہیں، انہوں نے فلم میں اداکاری کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں