جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

اداکارہ ماہرہ خان کو ’’سر درد‘‘ سے چھٹکارا مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کو سردرد کی تکلیف سے چھٹکارا مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے چند روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی بیماری کا ذکر کرتے ہوئے مداحوں نے دیسی نسخے کا مشورہ مانگا تھا۔

ماہرہ نے اپنے ٹویٹ میں بتایا تھا کہ ان کے سر میں شدید درد ہے وہ ہر 4 سے 6 گھنٹے میں دوا لے رہی ہیں لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑ رہا کوئی دیسی نسخہ بتادیں۔

- Advertisement -

مداحوں کی جانب سے ماہرہ خان کو متعدد نسخے بتائے گئے تھے اداکارہ نے جن پر عمل بھی کیا۔

ماہرہ خان نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ ان کی طبیعت ٹھیک ہوگئی ہے اور وہ مداحوں کی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ان کو دیسی نسخے بتائے۔

انہوں نے لکھا کہ ’مجھے بہت اچھا لگا کہ آپ سب نے اتنی محبت کے ساتھ بہترین مشورے دئیے، میں نے ان پر عمل بھی کیا اور بے شمار نسخے آزمائے لیکن میں یقینی طور پر نہیں کہہ سکتی کہ کون سا نسخہ راز آگیا۔‘

ماہرہ خان نے کہا کہ میری امی نے میرے سر پر دم بھی کیا، میں نے بادام، بلیک کافی اور کیلے کھانے کے ساتھ ساتھ بھاپ بھی لی تھی۔

یہ پڑھیں: ماہرہ خان کی طبیعت ناساز، مداحوں سے مشورہ مانگ لیا

سردرد سے نجات کا بتاتے ہوئے ماہرہ نے لکھا کہ میں اب ٹھیک ہوگئی ہوں اور اپنے چاہنے والوں کی شکر گزار ہوں، مداحوں نے ان کی طبیعت ٹھیک ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں