اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ماہرہ خان کی بطور پروڈیوسر پہلی ویب سیریز نمائش کیلیے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

لالی وڈ کے ساتھ ساتھ بالی وڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ماہرہ خان کی بطور پروڈیوسر پہلی ویب سیریز ”بارواں کھلاڑی“ نمائش کے لیے تیار ہے۔

ماہرہ خان کی ویب سیریز ”بارواں کھلاڑی“ 5 مارچ کو پیش کی جائے گی۔ اداکارہ کہتی ہیں کہ پہلی پروڈکشن ہے کرکٹ سے کوئی لگاؤ نہیں اور نہ سمجھ آتی ہے پر مزا آیا۔

 

اب پاکستان میں بھی ویب کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا ہے۔ پہلی ویب سیریز ”بارواں کھلاڑی“ نمائش کے لیے تیار ہے۔ 5 مارچ کو ٹیپ میڈ Tapmad پر پیش کی جائے گی۔

فلم کے تمام فنکاروں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اداکارہ ماہرہ خان نے نجی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ میری پہلی بطور پروڈیوسر ویب سیریز ہے جس میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لائی ہوں جب کہ تمام نئے فنکاروں کے ساتھ خود بھی نظر آؤ گی، کرکٹ کی کوئی سمجھ بوجھ نہیں، پوری ٹیم نے بھر پور ساتھ دیا۔

ویب سیریز ”بارواں کھلاڑی“کی کہانی کرکٹ پر مبنی ہے۔ جاری کردہ ٹیزر میں معروف گلوکار علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر اور یوٹیوبر شاہ ویر جعفری کی کرکٹ میں لڑائی دکھائی گئی ہے۔ ٹیزر میں کنزہ ہاشمی، میرا سیٹھی اور سرمد سلطان کھوسٹ سمیت بہت سے فنکار نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے اپنی ویب سیریز سے متعلق کہا تھا کہ اس فلم کی کہانی دوستی، رشتہ، اتحاد، کامیابی، ناکامی، محبت اور حوصلہ افزائی پر مبنی ہے، در حقیقت ہم نے سخت محنت اور محبت بھری مشقت کا مرحلہ عبور کیا ہے، ہماری یہ کوشش آپ کے لیے ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں