جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

ماہرہ خان نے شادی کی تقریبات کی تصاویر شیئر کر دیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی شادی کی تقریبات کی مزید تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیں۔

ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے دعا اور مایوں کی تقریب کی تصاویر جاری کیں۔ اداکارہ کی شادی کا آغاز دعا کی خوبصورت تقریب سے ہوا جس میں خاندان اور کچھ دوستوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے گولڈن چُوری دار پاجامے کے ساتھ گولڈن کڑھائی والی قیمض کا انتخاب کیا۔

پھر مایوں کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اداکارہ نے روایتی لباس کا انتخاب کیا۔ ایک تصویر میں ماہرہ خان کے بھائی کو ان کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ: ماہرہ خان کی شادی، ویڈیو سامنے آگئی

ماہرہ خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ والدہ کی خواہش تھی کہ شادی کا آغاز دعا سے ہو، وہیل چیئر پر ہونے کے باوجود میری خوبصورت والدہ نے ساری تیاریاں کیں، انہوں نے بیٹھ کر ہی ساری چیزوں کو مینج کیا۔

ماہرہ خان نے شادی کی تقریبات کی مزید تصاویر شیئر کر دیں

مداحوں کے نام پیغام:

ماہرہ خان نے حال ہی میں اپنے دیرینہ دوست بزنس مین سلیم کریم سے شادی کی۔ انہوں نے گزشتہ روز مداحوں کے نام پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں آپ لوگوں کے پیار اور دعاؤں کی مشکور ہوں اور مسلسل اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کر رہی ہوں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں آپ لوگوں کے ساتھ خوشی کے مزید لمحات شیئر کروں گی، مداحوں سے درخواست ہے کہ وہ میرے، اذلان (بیٹا) اور سلیم کیلیے دعائیں کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ میری زندگی کا مشکل ترین فیصلہ تھا جو آسانی کے ساتھ ہوگیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں