پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
حکومتی جماعت کے ممبر پارلیمنٹ افضل خان کی دعوت پر پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان پارلیمنٹ پہنچیں، یوکے کے زیر اہتمام کمیٹی روم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
View this post on Instagram
اس ایونٹ میں پاکستانی ہائی کمشنرکی اہلیہ ڈاکٹر سارہ نعیم بھی شریک ہوئیں، ماہرہ خان کو سنیما انڈسٹری میں ان کی خدمات اور عالمی ثقافتی سفیر کے طور پر ان کے کردار کے اعتراف میں اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
دوسری جانب فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر بھی اداکارہ نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی کامیابی مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔
View this post on Instagram
ماہرہ خان نے ایوارڈ وصول کرنے کے بعد اپنی کامیابی کا سہرا اپنے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، دوست و احباب اور مداحوں کے سر سجاتے ہوئے سب کا شکریہ کیا ہے۔
اداکارہ نے ایوارڈ وصول کرنے کے بعد اپنی تقریر میں لڑکیوں کی تعلیم، خواتین کی کامیابی کو سراہانے اور خواتین کو خود مختار بنانے پر بھی زور دیا۔