پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

ماہرہ خان نے شوہر کا دیا گیا تحفہ چوری کرنیوالے شخص کو بددعا دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے شوہر کی جانب سے دیا گیا تحفہ چوری کرنے والے شخص کو بددعا دے دی۔

حال ہی میں اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے دلچسپ سوالوں کے جوابات دیئے۔

ماہرہ خان سے سوال کیا گیا اب انہوں نے کون سا بہترین تحفہ موصول کیا ہے؟

- Advertisement -

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے شوہر سلیم کریم سے ملنے والے تمام تحائف بہت پسند ہیں کیونکہ وہ بہترین تحائف دیتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے میرے شوہر کی طرف سے ملنے والے تمام تحائف بہت پسند ہیں لیکن میں نے اپنا پسندیدہ آخری تحفہ کھو دیا ہے، مجھے لگتا ہے کہ کسی نے اسے چوری کر لیا ہے اور جس نے بھی ایسا کیا ہے وہ یقیناً جہنم میں جائے گا کیونکہ میرے شوہر کا خیال ہے کہ میں نے اسے جان بوجھ کر کھو دیا لیکن میں نے ایسا نہیں کیا۔

ماہرہ خان نے مزید بتایا کہ میرے شوہر مجھے جتنے بھی تحائف دیتے ہیں، ان میں سے مجھے وہ خوبصورت چوڑیاں سب سے زیادہ پسند ہیں جو وہ مجھے ہر عید پر دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں ماہرہ خان اور سلیم کریم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں