جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

نوجوان جبران کا سفاکانہ قتل ، ماہرہ خان نے بڑا مطالبہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : معروف اداکارہ ماہرہ خان نے مقتول نوجوان جبران کے حق میں آواز اٹھا دی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ جبران کو انصاف دلوا کر مثال قائم کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ہجوم کے ہاتھوں نوجوان کے قتل کے واقعے پر اداکارہ ماہرہ خان مقتول نوجوان جبران کے حق میں میدان میں آگئی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ جبران کو انصاف دلوا کر مثال قائم کی جائے، جو لوگ سمجھتے ہیں وہ کچھ بھی کرکےفرار ہوسکتے ہیں،ان کونہ جانے دیں، کتنی آنکھیں سوئیں گی، کتنے چہرے مر جائیں گے؟ ہر سوال کا جواب احتساب ،بس احتساب۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں ’جسٹس فار جبران‘ ہیش ٹیگ لکھتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان اور شیریں مزاری کو ٹیگ کیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل کوئٹہ میں دوست نے معمولی تنازع پر اپنے دوست محمد جبران خان کو خنجر کے وار کر کے اس کی جان لے لی اوراس کے بعد فرار ہوگیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں