اسلام آباد: پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان کے لیے بڑا اعزاز ہے کہ انہیں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی خیرسگالی سفیر مقرر کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکاری کے میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی ماہرہ خان بے سہارا مہاجرین کی آواز بھی بن گئیں، انہیں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی خیرسگالی سفیر مقرر کر دیاگیا ہے۔
اس حوالے سے اسلام آباد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں (یو این ایچ سی آر) نے ماہرہ خان کو پاکستان کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی خیرسگالی سفیر نامزد کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا۔
https://twitter.com/Refugees/status/1192045211565744130
یو این ایچ سی آر نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ماہرہ خان کی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ اقوام متحدہ کی کیپ پہنے مہاجرین کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔
ماہرہ خان نے اس پوسٹ کو ری ٹوئٹر کرتے ہوئے لکھا کہ مہاجرین کی خیرسگالی سفیر بننا میرے لیے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے، مجھے اپنی اس دھرتی ماں پر پیدا ہونے پر فخر ہے جس نے 40 سالوں سے مہاجرین کے لیے اپنے ہاتھ کھول رکھے ہیں۔
https://twitter.com/TheMahiraKhan/status/1192062116661997568