پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کا کہنا ہے کہ کام کرنے والے افسر کوانعام اورکام نہ کرنے والے کوسزا دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے گڈگورننس پالیسی کا اعلان کردیا، گڈ گورننس کی مرتب کردہ پالیسی 40 صفحات پرمشتمل ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گڈ گورننس اسٹریٹجی لانچ کردی ہے، گڈگورننس اسٹریٹجی میں تعلیمی اسناد، ڈومیسائل آن لائن ملیں گے۔
محمود خان نے کہا کہ تمام ادارےعوام کوجواب دہ ہیں، کام کرنے والے افسر کوانعام اورکام نہ کرنے والے کوسزا دی جائے گی۔
قبائلی اضلاع کو قومی دھارے میں شامل کرنا بڑا چیلنج ہے: محمود خان
اس سے قبل گزشتہ روز وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بیوروکریسی میں اصلاحات لا رہی ہے، ہمیں ماضی کو نہیں دیکھنا، آگے کی طرف بڑھنا ہے.
محمود خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کوساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، اپوزیشن کو ہمیں دھکا نہیں دینا، بلکہ اچھے کاموں میں سپورٹ کرنا ہے.
عمران خان کے حوصلے سے معیشت جلد اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگی، محمود خان
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا مالاکنڈ میں درگئی انڈسٹریل اکنامک زون کا افتتاح کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’انڈسٹریل زون میں مقامی لوگوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا‘۔
محمود خان کا مزید کہنا ہے کہ کرپشن سے بھر پور نظام ملاجس سے معاشی مسائل پیدا ہوئے، عمران خان کے حوصلے سے جلد معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگی۔